30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جان سے۔ جب بچوں کی باری آتی ہے تو پھر ہم چیزوں کو نہیں دیکھتے، نہیں یار !قربان کر دو بس !بچے کو بچانا ہے۔ ماں باپ کی باری آئے، انسان اپنا مال چھوڑ دیتا ہے۔ یہ محبت کا دوسرا درجہ ہوگیا ۔ایک ان سے اوپر کا بھی درجہ ہے وہ تیسرا درجہ ہے ،جس میں انسان سب چیزوں سے زیادہ، اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرے اور اسلام میں یہ ضروری ہے کہ بندہ اپنے رب سے ایسی محبت کرے، اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ایسی محبت کرے اور یہ میں نہیں کہہ رہا۔قرآن مجید و فرقان حمید میں ارشاد ہوتا ہے ۔ اللہ پاک نے درجےبیان کئے اور ان سے مجھے اور آپ کو محبت ہے ۔ ذرا سنیں کہ ہمیں کن کن سے پیار ہے ۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ جِهَادٍ فِیْ سَبِیْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠(۲۴)(پ10،توبہ:24)
ترجمہ کنزُ العِرفان : تم فرماؤ: اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا خاندان اور تمہاری کمائی کے مال او ر وہ تجارت جس کے نقصان سے تم ڈرتے ہو اور تمہارے پسندیدہ مکانات تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیاد ہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
یہ وہ تمام چیزیں ہیں ناں جن سے ہم پیار کرتے ہیں ؟ کمائی، پیسہ، بیوی، بچے، والدین۔ گھر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع