30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں:
مَنْ صَلَّی عَلَیَّ فِیْ یَوْمٍ اَلْفَ مَرَّۃٍ جو کوئی شخص مجھ پر روزانہ ایک ہزار بار درود پاک پڑھے لَمْ یَمُتْ وہ نہیں مرے گا حَتّیٰ یَرَیٰ جب تک کہ وہ دیکھ نہ لے مَقْعَدَہُ فِی الجَنَّۃِ (1)جنت میں اپنا مقام یعنی جو ہزار مرتبہ سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درود پڑھے گا وہ مرنے سے پہلے دنیا ہی میں جنت میں اپنا مقام دیکھ لے گا ۔
پیارے اسلامی بھائیو!اب غور کیجئے، فضول باتوں کے لئے ہمارے پاس کتنا ٹائم ہے، گھنٹوں موبائل فون پر بات کرنے کے لئے ٹائم ہے،دوستوں میں بیٹھے ہیں تو کچہری کرنے کا ٹائم ہے، گھر میں جائیں تو ٹی وی دیکھنے کا ٹائم ہے، اگر ان تمام Timings میں سے ہم ایک درود ٹائم بنا لیں،بمشکل ہزار بار درود پڑھنے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے۔ صَلَّی اللہ عَلٰی محمد یہ بھی درود پاک ہے۔ صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَسَلَّم یہ بھی درود پاک ہے۔ اتنا مختصر درود پاک اگر پڑھتے جائیں تو ہزار بار پڑھنے میں کوئی زیادہ ٹائم نہیں لگے گا مگر انعام تو دیکھئے۔
درود پاک کی فضیلت کی ایک آخری حدیث سن لیجئے،سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: مَنْ صَلَّی عَلَیَّ فِیْ یَوْمٍ خَمْسِیْنَ مَرَّۃً جو روزانہ مجھ پر 50 بار درود پاک پڑھے گا۔ کتنا
درود شریف پڑھنا ہے؟صرف 50بار پڑھنا ہے،مکی مدنی آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں : جو مجھ پر روزانہ 50 بار درود پاک پڑھے گا، صَافَحْتُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بروز قیامت میں اس سے مصافحہ کروں گا۔ (2)
1... الترغیب والترھیب،2/326،حدیث:2590۔
2...القول البدیع، ص 282 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع