30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرلیں گے کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔ ایسی توبہ کو تو خود توبہ کی ضرورت ہے۔توبہ دل سے ہوتی ہے ،توبہ شرم کے ساتھ ہوتی ہے، توبہ ندامت کے ساتھ ہوتی ہےاور جب ندامت کے ساتھ بس ایک لمحے کی توبہ ہو ناں تو اللہ پاک پچھلے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ آپ نے ابھی تو سنا ،اس گنہگار نے کیا کیا تھا ،اس 40سال کے گنہگار بندے نے کیا کیا تھا ؟ سر چادر میں ڈال کر ،سر جھکا کر ، اللہ پاک کو کہا ہی تھا ناں کہ اللہ !بس معاف کردےآج بچا لے۔ اللہ کریم نے اس کے سبب بارش برسا دی، وہ دل کا کنکشن چاہئے، وہ دل سے اللہ پاک کی محبت درکار ہے پھر اللہ کریم پچھلے سارے گناہ معاف کردے گا اور میں نے تو آپ کو قرآن کی آیت سنائی ہے کہ صرف معاف نہیں فرمائے گا وہ ہمارےگناہوں کو بھی نیکیوں سے بدل دے گا۔تو پھر ہم توبہ میں کیوں تاخیر کریں؟ کیوں اس سے دوستی نہ کرلیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!توبہ کی تو کیا شان ہے، آئیے! میں اللہ پاک کی رحمت کا ایک اور واقعہ سناتا ہوں،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نےمکاشفۃ القلوب یہ واقعہ لکھا:
20سال بعد توبہ
بنی اسرائیل میں ایک نوجوان تھا ،20 سال تک اس نے اللہ پاک کی خوب عبادت کی پھر اگلے 20 سال اس نے اللہ پاک کی خوب نافرمانی کی پھر آئینہ دیکھا تو داڑھی کے بال سفید ہوگئے تھے پھر وہ غم زدہ ہوگیا اور کہنے لگا۔ اے میرے خدا ! میں نے 20سال تک تیری عبادت کی، 20سال تک میں نے تیری نافرمانی کی اب میں تیری طرف آؤں گا تو میری توبہ قبول ہوجائے گی؟ یا اللہ ! تو مجھے معاف کردے گا؟ اس نے کسی کہنے والے کی آواز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع