30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کو تو بالکل بھی ناراض نہیں کرنا ہے، مشکل وقت میں میرے کام آیا تھا ۔دنیا میں ایک کوئی احسان کردے توہم کہتے ہیں وہ ناراض نہیں ہونا چاہئے ۔جو رب صبح و شام احسان کررہا ہے اس کی ناراضی کا کوئی خوف نہیں کہ وہ ناراض نہ ہوجائے۔ میرا مالک مجھ سے ناراض نہ ہوجائے۔
ہرو قت توبہ کیجئے
سنیں سنیں ! توبہ کرنے والے کس قدر اللہ پاک کو پسند ہیں، اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتےہیں: کُلُّ بَنِیْ آدَمَ خِطَّاءٌ ہر انسان خطا کار ہیں۔ غلطیاں تو سب سے ہوجاتی ہیں مگر فرمایا: وَخَیرُ الخَطّائِینَ اَلتَّوّابُونَ (1)فرمایا:خطا کاروں میں بہتر وہ ہے جو توبہ کرلیتے ہیں ۔ غلطی ہوتی ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں، سر کو جھکا لیتے ہیں، اللہ پاک سے عرض کرتے ہیں : مولا!آئندہ نہیں کروں گا اور اس کی بارگاہ میں ندامت کا اظہار کرتے ہیں۔
توبہ کرنے والے بہترین ہیں
میرے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتےہیں :تم سب میں بہترین وہ ہے جو فتنوں میں مبتلا ہو اور توبہ کرتا ہو یعنی اگر گناہ ہوجائیں فوراً معافی مانگ لے۔
توبہ کرنے کا غلط طریقہ
ہمارے کچھ لوگوں کا توبہ کا اسٹائل بھی بڑا عجیب ہے،بس گالوں پر ہاتھ لگاکر توبہ توبہ
1...ترمذی،4/224،حدیث:2507۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع