30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ ہے میرے آقا کی شان ،یہ ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ے محبت کاانعام، یہ ہے سرور کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور اللہ والوں کا ادب کرنے والوں کا مقام کہ اس گنہگار نے نام پاک کو چوما،آنکھوں سے لگایا،درود پاک پڑھا تو اللہ کریم نے اس کے 200سال کے گناہ معاف کردیئے۔
سبحان اللہ ! تو وہ مسلمان کتناخوش نصیب ہے جو نمازوں کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر درود شریف پڑھے ۔جو جمعہ کے بعد صلوٰۃ وسلام پڑھے ، جو یا رسول اللہ کہہ کر اپنے آقا کو یاد کرے اور کثرت سے درود پاک پڑھے تو ان شاء اللہ !اس کے تو وارے نیارے ہوجائیں گے۔ میں بھی نیت کروں اور آپ بھی نیت کریں کہ اب ان شاء اللہ زندگی میں کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھیں گے ۔
ادب،ادب والوں سے ملتا
اس روایت سے ایک اور بات بھی سیکھنے کو ملی ،باادب بانصیب ،یہ ادب بڑا مقام دلا دیتا ہے ،باادب با نصیب اور بے ادب بد نصیب ، اللہ پاک مجھے اور آپ کو بے ادبی سے محفوظ فرمائے۔ ساری زندگی ہم سب کو ادب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اس کے لئے ہمیں ایک اور کام کرنا ہوگا ،ہمیں ادب والوں کے ساتھ رہنا ہوگا ۔ادب،ادب والوں کے ذریعے ملتا ہے ،آپ بے ادب کے ساتھ رہ کر با ادب نہیں بن سکتے۔ آپ بے حیا کے ساتھ بیٹھ کر با حیا نہیں بن سکتے۔بندہ بولے:میں بے شرموں کے ساتھ رہوں اور خود شرم وحیا والا ہوجاؤں ایسا نہیں ہوسکتا ۔ صحبت اثر لائے گی ۔
آپ نے وہ جملہ تو سنا ہوگا: عاشق بننا ہے تو عاشق کی صحبت اپنانا ہے اگر نبی کریم صلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع