30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جانے سے ،تیرے اچانک عتاب اور پھر تیری ہر طرح کی ناراضی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ میرے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمیں یہ تعلیم دے رہے ہیں ،ہمیں اپنے مولا کا شکر بھی ادا کرنا ہے اور نعمتیں پھر نہ جائیں یہ عافیتیں چلی نہ جائیں،ان نعمتوں کو زوال نہ لگ جائے ۔ بعض اوقات ہم نے دیکھا ہے کہ کوئی شخص بڑا مالدار ہو جاتا ہے ،بڑا خوشحال ہو تاہے، زندگی میں نعمتیں ہی نعمتیں ہوتی ہیں مگر تھوڑے عرصے کے بعد ہم دیکھتے ہیں سب کچھ چلا جاتا ہے ،کہیں ایسا تو نہیں کہ نعمتوں کا شکر ادا نہ کیا تھا ،کہیں ایسا تو نہیں اس پر غرور اور تکبر کیا تھا ،کہیں ایسا تو نہیں کہ اللہ پاک کو ناراض کرنے والے کام کیے تھے ۔یہ بات بہت ضروری ہے نعمتیں مل جانا بڑی سعادت ہے مگر ان نعمتوں کا باقی رہنا ،ان نعمتوں میں ترقی ہوتے رہنا ، ان نعمتوں کا زوال نہ ہونا یہ بڑی سعادت ہے تو اس کے لئے ہمیں اللہ پاک پر شکر ادا کرنا چاہیے ۔ اللہ پاک کی نا فرمانی والے کاموں سے بچنا چاہیے ۔
انسان کے پاس کروڑوں کی دولت
پیارے اسلامی بھائیو!اب یہاں ان لوگوں سے کچھ بات کرنی ہیں جو کبھی کبھی کہتے ہیں: ہمارے پاس ہے ہی کچھ نہیں ،ہم بڑے پریشان ،ہم بڑی تکلیف میں ہیں ۔چنانچہ حضرت سعید بن عامر رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت یونس بن عبید رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی تنگدستی کی شکایت کرنے لگا ۔حضور ! میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے ،بڑا پریشان ہو ں۔جس طرح آج کل لوگ شکایتیں کرتے ہیں اس نے بھی اسی طرح کی شکایتیں کیں ،آپ نے بڑی پیاری بات کی ۔آپ نے فرمایا:جس آنکھ سے دیکھ رہے ہو وہ آنکھ مجھے دے دو اور دو لاکھ درہم لے لو ؟کہتا :حضور !یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع