30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جے میں ویکھا عملاں ولے کجھ نئیں میرے پلے
مالک جب بھی اپنے عمل دیکھتے ہیں تو شرمندگی ہی ہوتی ہے ،کچھ ہے ہی نہیں توکیا پیش کریں۔ بس رحمت والے رب سے ایک امید ہے
جے میں ویکھا عملاں ولے کجھ نئیں میرے پلے
جے میں ویکھاں رحمت ربّ دی بلے بلے بلے
ان شاء اللہ ! اللہ کی رحمت ساتھ ہوگی تو بیڑا پار ہوجانا ہے ،اس رحمت والے رب کویادتو کریں ،اس کا ذکر توکیجئے۔ اللہ اکبر ! حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا ذکر الہی کا انداز کیا ہوتا تھا ۔
ذکر نہیں چھوڑسکتا
ایک بار آپ نائی کے پاس مونچھیں کٹوانے کے لئے گئے ،آپ ذکر الٰہی کررہے تھے ،نائی نے کہا :حضور! تھوڑی دیرتو خاموش ہوجائیں ،مجھے آپ کی مونچھیں کاٹنی ہیں کہیں آپ کے ہونٹ پہ کٹ نہ لگ جائے ۔ کہتے ہیں :میرے ہونٹ کٹتے ہیں تو کٹ جائیں میں اللہ کا ذکر نہیں چھوڑ سکتا۔ (1)
پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے بزرگانِ دین اپنا ایک ایک لمحہ ذکر الٰہی میں گزارتے تھے ،انہوں نے حدیثیں سنی ہیں۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیتیں سنی ہیں۔میں نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حدیثِ پاک سناتا ہوں۔ اللہ پاک کا ذکر کرنے والے کتنے خوش
1... انیس الواعظین ،ص93 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع