30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روٹی کا احترام کیجئے
ایک بار نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں تشریف لائے ۔ ایک روٹی کا ٹکڑا نیچے گرا ہوا دیکھا ،آپ نے وہ روٹی کا ٹکڑا اٹھایا ،اسے صاف کیا اور کیا ارشاد فرمایا ۔اے عائشہ ! اچھّی چیز کا اِحتِرام کرو کہ یہ چیز (یعنی روٹی )جب کِسی قوم سے بھاگی ہے تَولوٹ کر نہیں آئی۔(1)
آج اناج کی جتنی بے حرمتی ہو رہی ہے،ذرا غور کیجئے کہ آج ہمارے دسترخوانوں پر، آج ہماری دعوتوں میں بعض اوقات تو اتنا کھانا ضائع ہوتا ہے کہ شاید کسی غریب کے گھر کے ایک مہینے کا راشن ہو جائے مگر آج ہم قدر نہیں کرتے اگر آپ اللہ کریم کی نعمتوں کی قدر نہیں کریں گے تو ڈرہے کہ وہ نعمتیں چھین لی جائیں جو اللہ پاک نے دیا ہے اُس کا شکر بھی بجالائیں اور اُس کا احترام بھی کریں ۔
نعمتوں کی دعاؤں سے حفاظت کیجئے
نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک بڑی پیاری دعا فرمایا کرتے ہیں ۔آپ بھی کوشش کریں اس دعا کو یاد بھی کریں اور بار بار پڑھتے بھی رہا کریں ۔میرے آقا، مدینے والے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی کتنی پیاری دعا ہےاوراس کا ترجمہ کتنا پیارا ہے: اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ (2)اے اللہ !اپنے ذکر،شکر اور اچھی عبادت
1...ابن ماجہ،4/50،حدیث: 3353 ۔
2... ابو داود،2/123،حدیث:1522۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع