30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کی چمڑی پر کوئی اثر نہیں پڑا جب آگ جلائی تو اس مچھلی کو جلن محسوس ہوئی اور اس کے بعد اس نے حرکت کی اور اس کی وجہ سے وہ تمام لوگ ڈوب گئے تو معلوم یہ چلا کہ اس سمندر میں اللہ پاک نے کیسی عظیم الشان مخلوق بنائی ہے تو جو رب یہ سب بنا سکتا ہےاس کی قدرت کا کیا عالَم ہوگا۔ اس کی شان کا عالَم کیا ہوگا۔
سب سے بڑا جانور
آج بھی زندہ رہنے والے جانوروں میں آپ نے ہاتھی دیکھا ہوگا ،بڑے بڑے اور جانور نظر آتے ہیں لیکن اس دنیا میں زندہ رہنے والے جانوروں میں سب سے بڑاجو جانور ہے وہ ویل مچھلی ہے اور جس کی سب سے بڑی ایک قسم بلیو ویل کہلاتی ہےوہ سائز اور وزن کے اعتبار سے تمام مچھلیوں میں سب سے بڑی ہوتی ہے ایک بلیو ویل دنیا میں ایسی پکڑی جاچکی ہے جو کہ 108فٹ لمبی اور 131 ٹن یعنی3275 من سے بھی زیادہ وزنی تھی ۔اور بلیو ویل برفانی سمندروں میں رہتی ہے جب یہ تیرتی ہے تو اس کی رفتار 22.68میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ ہوتی ہے۔اور 520 گھوڑوں کی طاقت کے برابر اس وقت اس کی طاقت ہوتی ہے ،بلیو ویل کا بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو وہ بچہ 25فٹ تک لمبا اور 7 ٹن یعنی 7 ہزار کلو سے زیادہ وزنی ہوتا ہے ۔ (1)
پیارے اسلامی بھائیو!یہ سب معلومات کے بعد اللہ پاک سے محبت بڑھنی چاہئے۔ جب سمندر کی خوبصورتی دیکھیں، جب دنیا کی خوبصورتی دیکھیں تو اللہ کرے کہ اس
1...مچھلی کے عجائبات، ص4۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع