30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے ساتھ ساتھ عین ممکن ہے کہ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی اجتہادی خطا دور کرنے کے لئے نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بطور خا ص مچھلی کا گوشت تناول فرمایا تاکہ ان کو اور دیگر حضرات کو اس کے حلال ہونے کا علم ہوجائے۔ (1)
بہر حال اس واقعے کی خوبصورتی اپنی جگہ مگر یہاں یہ سبق ملا کہ زندگی میں مشکلیں آتی ہیں،پریشانیاں آتی ہیں، بعض اوقات انسان کسی بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے اور اپنے ذہن سے سوچتا ہے کہ اب میں اس سے نہیں نکل سکوں گا مگر ایسا نہیں ہے اگر اللہ کریم پر بھروسہ ہو تو اللہ پاک طوفان بھی ٹال دیتاہے ا س کی رحمت ایسے کنارے لگاتی ہے کہ بندے کی عقل حیران ہوجاتی ہے ۔مچھلی والا واقعہ جو حضرت یونس علیہ السلام کے ساتھ پیش آیا،حضرت یونس علیہ السلام تو اللہ پاک کے نبی ہیں مگر وہ بھی تو مچھلی کے پیٹ میں رہے اور مچھلی کے پیٹ سے کیسے زندہ باہر آئے یہ بھی اللہ کریم کی قدرت کا ایک نظارہ ہے اور آپ نے مچھلی کے پیٹ میں جو وظیفہ پڑھا تھا ۔
لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ
یہ وظیفہ بتا رہا ہے کہ اگر آپ کسی ایسی بند کوٹھری میں گویا پھنس گئے ہیں ،آپ کو لگتا ہے کہ یہ غموں کی کوٹھری سے کیسے باہر نکلوں گا ؟یہ مسئلہ بڑا ہے، اللہ کریم پر بھروسہ رکھیں،ہمیں اللہ پاک کی رحمت پر بھروسہ رکھنا ہے اور مشکلوں سے گھبرانا نہیں ہے ۔
سیرت ابو عبیدہ بن جراح
پیارے اسلامی بھائیو! جو اسلامی لشکر روانہ کیا گیا ،اس مہم کو سیفُ البحر کہا جاتا ہے
1...مچھلی کے عجائبات، ص 25۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع