30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر مجھے سکھ کو کیا کرنا ہے اگر میرا مالک میرے دکھ میں راضی ہے ،ارے رب راضی ہے توسب راضی ہے۔پہلے اپنے اندر یہ یقین تو لائیے۔
دعا کی تاخیر میں واویلا نہیں کرنا
دوسری بات اگر دعا کی قبولیت میں تاخیر ہوگئی تو واویلا نہ کیا کریں ، کیا معلوم آپ کے لیے کچھ اور اس سے اچھا لکھا ہو ۔تیسری بات بھی سمجھ لیں آئندہ دعا میں تاخیر ہو تو اللہ کریم سے شکوہ مت کرنا ، اللہ پاک سے دور مت بھاگ جانا ،محبت میں کمی نہ آنے دینا ، بھروسے میں کمی نہ آنے دینا ،آپ کے گھر میں کوئی بچہ ہو ،اس کو بخار ہوجائے، کھانسی بھی ہورہی ہے اور وہ رو رہا ہے مجھے آئس کریم کھانی ہے، کیا آپ اسے کھلائیں گے ؟ جواب دیجئے، وہ کہے ٹھنڈا جوس پینا ہے،کیا آپ اسے پلائیں گے؟بچہ رونے لگ جائے، خوب روئے ،ضد کرے، آپ کا ایک دوست بھی برابر میں بیٹھا ہو ،وہ کہے :یار !کیسے ظالم باپ ہو،آپ کا بچہ رو رہا ہے ،آئس کریم کی ضد کررہا ہے توکھلا دو اسےآئس کریم ،اسے جوس پلا دو ،آپ کاکیا جاتاہے۔ اپنے دوست کو کیا جواب دیں گے؟کیا دوست کے کہنے پر پلا دیں گے؟
آپ کہیں گے: بھئی !میں اس کا والد ہوں، مجھے پتاہے کہ مجھے کب اس کو کیا دینا ہے ،ایسا ہی ہے ناں،آپ والد ہو ،آپ کو معلوم ہے کہ بچے کو کیا دینا ہے۔میرے مالک کو نہیں پتا کہ کب مجھے کیا دیناہے؟ میں رو رہا ہوں وہ نہیں دے رہا، میں گڑ گڑا رہا ہوں وہ نہیں دے رہا،میں التجا کررہا ہوں وہ نہیں دے رہا،ارے پھر مان لیجئے کہ اگر وہ نہیں دے رہا تو یہی میرے لیے بہتر ہے، جس دن یہ یقین آگیا توپھر دعا کا مزہ ہی اور ہوگا پھر اللہ پاک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع