30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے محمد !( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) اب بتایئے !آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ آپ کے ساتھ تو کوئی بھی نہیں ہے ۔آپ اکیلے ہیں جبکہ میرے ہاتھ میں تلوار ہے ۔
اللہ اکبر ! نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی توجہ اللہ کریم کی طرف کیسی تھی ،آپ نے صرف ایک لفظ کہا،فرمایا: اللہ ، یہ کیسا پیارا نام ہے ،دل کو کتنا سکون نصیب ہوتا ہے ، میں اُسے پکار رہا ہوں جو میرا خالق ہے، جو میرا مالک ہے، جو میرا پروردگار ہے ، اس کو پکارا کریں، اس کا نام لیا کریں ۔نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک زبان سے جب لفظ اللہ نکلا، وہ غیر مسلم تو کانپنے لگ گیا ، اس کے ہاتھ سے تلوار چھوٹ گئی، نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تلوار اُٹھا کر فرمایا: اب بتاؤ: تمہیں مجھ سے کون بچائے گا۔ تھوڑی دیر پہلے تو وہ کہہ رہا تھا کہ آپ کو کون بچائے گا ؟ اب پیارےآقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ہاتھ میں تلوار ہے،اب بتاؤ:تمہیں کون بچائے گا؟ وہ کہتاہے : حضور مجھے بچانے والا تو کوئی بھی نہیں ہے۔ وہ مسلمان تو تھا نہیں، نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کی بے بسی پر رحم فرمایا اور اُسے معاف کردیا۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ایسے اخلاق دیکھ کر وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔(1)
پیارے اسلامی بھائیو!کیا ہم معاف کریں گے ؟وہ جان لینے آیا تھا، آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اُسے معاف کیا ، اگر کوئی ہمارے مزاج کے خلاف بات کردے تو ساری زندگی دشمنی لے لیتے ہیں ،مجھے گالی دی، مجھے برا بھلا کہا ،مجھے نقصان پہنچایا، آخر کب تک بدلے
1... شرح زرقانی علی المواہب الدنیہ،2/381۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع