30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بس رب کو یاد کیجئے
پیارے اسلامی بھائیو!سارے دروازے بند بھی ہوجائیں تب بھی میرے رب کریم کا دروازہ کھلا ہوتاہے۔ ہمارا مسئلہ یہی ہے، اس کے پاس ہم جاتے ہی نہیں ہیں، اپنا ایک چھوٹا سا ٹیسٹ کر لیجئے تاکہ آپ کو انداز ا ہوجائے گا ،کبھی بھی آپ کو بیماری ہو۔ پیٹ میں درد ہو، سرمیں درد ہو، پاؤں میں درد ہو، چوٹ لگ جائے ،پہلے کون یاد آتاہے۔ ڈاکٹر یاد آتا ہے ، ڈاکٹر کے پاس چلو، بڑا درد ہے، کسی کو معلوم کرو ،کیسے علاج ہوگا ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا چاہئے لیکن پہلے ہمیں اللہ کریم یاد آنا چاہئے۔
اے اللہ !تو شفا دینے والا ہے ،مالک !کرم کردے ۔کاروبار میں نقصان ہوا، فیملی میں مسئلہ ہوا،کوئی بھی پریشانی ،دکھ تکلیف آئے ،سب سے پہلے ہمیں دنیا والے ،وکیل، پولیس یہ یاد آتے ہیں،حالانکہ ہمیں خالق اسباب کی طرف لَو لگانی چاہئے۔ پہلے اللہ کریم کو پکارنا چاہئے ،اسباب اختیار کرنا منع نہیں مگر اسباب کے چکر میں،اس دنیا کے چکر میں ہم اُسے بھول گئے جو حل کرنے والا ہے۔ جو مشکلیں دور کرنے والاہے۔ جو اولاد دینے والا ہے،جو مصیبت ٹالنےوالاہے۔اس کی طرف جاتے ہی نہیں ہیں۔پورا پورا دن دفتروں کے دھکے کھاتے ہیں مگر 2رکعت پڑھ کر اس کی بارگاہ میں سر نہیں جھکاتے،اس کے دربار میں آئیں تو سہی پھر دیکھیں اللہ پاک کیسے کام بناتا ہے ۔ایک اور واقعہ سنیں:
ڈاکٹر بیمارکےگھرآگیا!!!
ایک بہت مشہور ڈاکٹر تھا ،مثال کے طور پر اس کا نام ڈاکٹر عمر تھا، ساری زندگی اس نے بڑے بڑے آپریشن کیے، اس کا بڑا نام تھا ،اب حکومت نے اعلان کیا کہ اس کو گولڈ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع