30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خاتون کی دعا نے رحمت الٰہی کو ایسے پکارا کہ اس حکم کی جگہ ایک نیا حکم جاری کیا گیا گویا ایک آسانی بھی عطا ہوگئی اور یہ حکم بھی قرآن پاک میں نازل ہوگیا۔
پیارے اسلامی بھائیو! دوسرے لفظوں میں یہ کہا جاسکتاہے کہ حضرت خولہ رضی اللہ عنہا کی دعا ایسی قبول ہوئی کہ اس کا ذکریا اس کا ثمرہ قرآن پاک میں آیت کی سورت میں نازل ہوگیا،صبح قیامت تک قرآن پڑھا جاتا رہےگا ،جب جب پڑھا جائے گا حضرت خولہ رضی اللہ عنہا کی دعا کو یاد کیا جائے گا ۔ دعا تو ہم سب ہی مانگتے ہیں ، اللہ پاک کو تو ہم سب ہی پکارتے ہیں مگر پکارنا کیسے ہے ؟اس کا طریقہ کیا ہے ؟ اللہ کریم سے دل سے تعلق کیسے جوڑنا ہے ؟بس !سمجھ لیں کہ آج میرا موضوع یہی ہے کہ اللہ پاک کی طرف توجہ کیسے کرنی ہے اور پھر ہماری مشکلیں کیوں نہ آسان ہوجائیں۔
اِبْتِہَال کسے کہتے ہیں؟
اِبْتِہَال یہ ایک بڑا مشکل لفظ ہے مگر آج اس کی تعریف سمجھ لیجئے، بڑی کمال کی تعریف ہے :ابتہال کا مطلب ہے :دعا میں گڑ گڑانا،ہاتھوں کو بلند کرنا ، پوری توجہ سے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کرنا، یہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری سنت ہے اس لیے اللہ پاک کے حضور گڑ گڑا،گڑ گڑا کر پوری توجہ کے ساتھ دعا مانگنے کی عادت بنائیں ،ایسے دعا مانگیں گے تو ان شاءاللہ برکتیں نصیب ہوں گی۔
میرے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری کے دعائیہ اشعار میں جو توجہ ہے ،جو انکساری ہے ،جو تعلق ہے ، اللہ کریم مجھے اور آپ کوصحیح معنی میں توجہ الی اللہ کے ساتھ دعا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔میں کچھ اشعار پڑھتا ہوں تاکہ اندازا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع