30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے ہم کھاناکھاتے ہیں ،اسپتال جاکر تو دیکھئے ،جن کو نالی لگی ہوئی ہے ،جن کو ناک کے ذریعے خوراک دی جاری ہے۔جن کی سانس نہیں آرہی ،انہیں آکسیجن لگائی گئی ہے۔ارے ایسے ایسے مرض ہیں کہ بندہ سوچے تو حیران ہو جاتا ہے ۔میرے رب نے مجھے اور آپ کو وہ مرض نہیں لگایا ہوا ،ایسی بیماری میں مبتلا نہیں کیا۔یہ کیا تھوڑی نعمت ہے !!!یہ اللہ کریم کی طرف سے کیا تھوڑی عطاہے !!!
میرے پیرتو سلامت ہیں
ایک بزرگ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ پیدل جا رہے تھے اور پیر میں جوتے نہیں تھے ۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی : مولا !میرے پیر میں جوتے ہی نہیں ہیں ۔تھوڑی دیر ہوئی تو آگے پہنچے تو ایک شخص کو دیکھا جس کے پاؤں ہی نہیں تھے تو انہوں نے فورا ً اللہ پاک کی بارگاہ میں معافی مانگی ،مولا !معاف کر دے ،شکر ہے مجھے تو نے پیر دیئے ہیں، صرف جوتے ہی نہیں تھے مگر اس کے پاس تو پیر ہی نہیں ہیں ۔(1)
پیارے اسلامی بھائیو!اگر آپ دل میں اطمینان چاہتے ہیں تو ذرا آس پاس نظر دوڑالیجئے ۔ لوگ کتنی پریشانیوں میں ہیں ،کتنی مصیبتوں میں ہیں مگر ہم ہیں کہ ناشکری کرتے ہیں ۔اس حدیث پاک میں صابر و شاکر لکھنے کے لئے ایک دوسرا وصف بیان فرمایا :
نیکیوں میں خود کو کمتر سمجھئے
دین میں اپنے سے اوپر والے کو دیکھیں مگر آج ہم دین میں کیا کرتے ہیں ہم دین میں اپنے
1...گلستان سعدی، ص95۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع