30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہا ہے،جو تیزی سے پھیل رہا ہے وہ اسلام ہے۔ لیکن !اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسلمان غیر مسلم نہیں ہو سکتا، مسلمان ایمان سے باہر نہیں ہو سکتا۔ یاد رکھیے گا! نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دعا ڈرا دینے کے لیے کافی ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی ایسا جملہ نکل جائے، اللہ نہ کرے کوئی ایسی بات زبان سے نکل جائے کہ ہم ایمان سے فارغ ہو جائیں۔ اگر ایمان ہی نہیں رہا تو سارے اعمال، سارے کام برباد ہو جائیں گے ۔
خدارا ! اپنے ایمان کی فکر کیا کریں ، اللہ پاک سے التجا کرکریں، اپنے ایمان کی فکر بھی کرنی ہے اور اپنے مالک پر بھروسہ کرنا ہےاگرکسی کو کوئی پریشانی آتی ہےتو ہر کسی کے پاس جاتے ہیں، کبھی کس کے پاس جاتے ہیں، کبھی کوئی بڑی پہنچ ڈھونڈتے ہیں۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کیا کرتے تھے؟ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں جب بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آتے، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !بارش نہیں ہو رہی ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نماز پڑھتے، اللہ پاک سے دعا کرتے، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !آندھی آ رہی ہے، آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نماز پڑھتے، دعا کرتے۔ چاند گہن ہو گیا ہے ،سورج گہن ہو گیا ہے، نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم دعا کرتے، نماز پڑھتے، جو چاہیے ہوتا اللہ پاک سے التجا کرتے، دعا کرتے، سجدے کرتے۔
رب سے ناطہ جوڑلیجئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی یہ پوری زندگی ہے کہ جب بھی کوئی پریشانی آئی، وہ رب کی بارگاہ میں سر جھکاتے ہیں۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں ہمیں پریشانی آتی ہے ہم کیا کرتے ہیں؟ کیا ہم اللہ پاک کو پکارتے ہیں؟ کیا اللہ پاک پر بھروسہ ہے ؟ ہمارا تو حال یہ ہے کہ دعا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع