30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رستے کو ذکر پر گواہ بناتے
ایک بزرگ حضرت اَبُو الْمَلِیْح کے بارے میں آتا ہے: آپ اللہ اور رسول کا اتنا ذکر کرتے تھے کہ ایک بار آپ کسی راستے سے گزرے، واپس آئے، دوبارہ وہیں سے گزرے۔ تو کسی نے کہا :حضرت !ابھی تو آپ گزر کر گئے تھے، دوبارہ کیوں آئے؟ کہتے ہیں :میں گزر تو گیا تھا مگر اللہ پاک کا ذکر کرنا بھول گیا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ زمین کے جس راستے سے گزروں اپنے رب کا ذکر کرتے ہوئے گزروں تاکہ زمین کا وہ ٹکڑا میرا گواہ ہو جائے کہ میں نے اس جگہ پر اللہ پاک کا ذکر کیا ہے۔ (1)
پیارے اسلامی بھائیو! اگر میں اور آپ جتنا وقت گاڑی میں گزارتے ہیں اگر ہمارا ڈرائیونگ ٹائم، ہمارا سفر کا ٹائم ہی یہ درود ٹائم بن جائے تو جتنی دیر آپ گاڑی چلائیں یا ڈرائیور کےبرابر میں بیٹھے ہیں، ہاتھ میں تسبیح لے لیں، اپنی ڈرائیونگ سیٹ پر چاہیں تو آپ اسٹیئرنگ پہ تسبیح لگا دیں۔ آپ کی زبان درود پڑھنا شروع کر دے گی، ڈبل فائدہ ہے۔ ایک تو وہ تمام راستےدرود کے گواہ ہوجائیں گے۔ دوسرا فائدہ یہ کہ حدیث پاک ہے :جو ایک بار درود پڑھتا ہے اس پر 10رحمتیں نازل ہوتی ہیں، اس کے 10 گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔(2)
آپ کا پورا سفر محفوظ ہوجائے گا کیونکہ اللہ کریم کی رحمتیں جس کے ساتھ ہیں اس کے ساتھ کیا ہونا ہے؟ چلتے پھرتے آپ پر رحمت برس رہی ہے۔ آپ کا سفر محفوظ ہوگیا ،
1...تنبیہ المغترین، ص 88۔
2...نَسائی ، ص 222، حدیث: 1294 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع