30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عدالت جانے سے پہلے وہ وزیر صاحب کے پاس چلا گیااور علی بن عیسیٰ کے پاس جا کر اس نے کہا کہ میں آپ کے لیے ایک پیغام لایا ہوں۔ کہا :کس کا پیغام لائے ہو؟ کہا :نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پیغام ہے ۔ اچھا! کیا پیغام ہے؟ کہا :پیغام یہ ہے کہ میرے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :میں مقروض ہوں،آج آخری دن ہے،آج مجھے 3ہزار دینار ادا کرنے ہیں اگر میں نے ادا نہیں کیے تو مجھے جیل ہو جائے گی ۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :میرا قرضہ آپ ادا کر دیں۔ کہا :بڑی اچھی بات ہے لیکن یہ بتائیے کیا کوئی ثبوت ہے؟میں کیسے مان لوں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہی آپ کو بھیجا ہے، اس شخص نے کہا کہ فکر نہ کریں، خالی ہاتھ نہیں آیا، ثبوت بھی لے کر آیا ہوں۔ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھے دلیل بھی دی ہے اور ثبوت بھی دیا ہے۔مقروض شخص نے کہا: دلیل یہ ہے کہ آپ فجر کی نماز کے بعد روزانہ 5ہزار مرتبہ درود پڑھتے ہیں اور جب تک یہ تعداد پوری نہیں ہوجاتی تب تک آپ کسی سے بات نہیں کرتے اور یہ بات صرف آپ ہی جانتے ہیں دوسرا کوئی بھی نہیں جانتا ۔
پیارے اسلامی بھائیو!ذرا غور توکیجئے جو وزیر روزانہ 5ہزار درود شریف پڑھتا ہوگا وہ کیسا عاشقِ رسول ہوگا، اس نے کہا :مرحبا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! وزیر بڑا خوش ہوا۔ فوراً اپنے کمرے میں گیا، واپس آیا، 3ہزار نہیں بلکہ وہ 9ہزار دینار لے کر آیا ۔ کہتا ہے: آپ پہلے 3ہزار تو یہ لیجیے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حکم تھا، لبیک یا رسول اللہ ، یہ لیجیے 3ہزار ۔میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حکم پورا کردیا ۔وزیر نے کہا:3ہزار مزیدلیجیے، آپ میرے گھر آئے ہیں، قدم رنجا فرمایا، آپ نے شفقت فرمائی،یہ 3ہزار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع