30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پُرسکون دل انمول دولت ہے
اہل دمشق میں سے ایک شخص جس کا نام ابو عبدالرب تھا ،یہ شخص پورے دمشق میں سب سے زیادہ مالدار ،سب سے زیادہ پیسے والا تھا۔ایک مرتبہ وہ سفر پر نکلا تو ایک نہر کے کنارے چرا گاہ تھی، جہاں جانور چرتے تھے وہاں اس کی رات ہو گئی، اس نے وہیں پڑاؤ ڈال دیا ۔اسے چراگاہ کی ایک طرف سے آواز سنائی دے رہی تھی کہ کوئی اس کونے سے اللہ پاک کی کثرت کے ساتھ تعریف بیان کر رہا تھا ،رب کا شکر بیان کر رہا تھا ۔وہ شخص اس آواز کی تلاش میں نکلا ،ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس کو ایک شخص نظر آیا جو بڑا غریب سا شخص تھا ،چٹائی پر لیٹا ہوا تھا ۔اس نے اس شخص کو سلام کیا اور کہا کہ تم کون ہو ؟اس نے کہا : میں مسلمان ہوں ،اس دمشقی نے پوچھا :یہ تم نے کیا حالت بنا رکھی ہے ؟تو اس نے جواب دیا :یہ نعمت ہے جس کا شکر ادا کرنا مجھ پر واجب ہے۔ مالدار شخص نے کہا :نعمت کدھر ہے؟ تم چراگاہ میں ایک کونے میں چٹائی پر پڑے ہوئے ہو ،کوئی تمہارے پاس پراپرٹی نہیں ،کوئی بڑا سرمایہ نہیں ،یہ کس بات پر تم اللہ کا شکر ادا کر رہے ہو؟ تو وہ کیا کہتا ہے :کہتا ہے کہ اللہ پاک نے مجھے پیدا فرمایا تو میری تخلیق کو اچھا کیا اور مجھے مسلمانوں میں پیدا فرمایا اور میرے اعضاء کو درست کیا اور جن چیزوں کا ذکر مجھے نا پسند ہے انہیں چھپایا تو جو میری طرح شام کرتا ہو اس سے بڑھ کر نعمت والا کون ہوگا؟
اب مالدار شخص اس کی باتیں سن کر ہکا بکا رہ گیا کہ اس حال میں بھی اتنی ساری نعمتیں گنوا دیں اور اللہ پاک کا شکر بھی ادا کر رہا ہے ۔اب مالدار نے اسے کہا کہ آپ میرے ساتھ چلنا پسند کریں گے ؟تو اس چٹائی پر لیٹے ہوئے شخص نے کہا : کیوں لے جانا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع