30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیارے اسلامی بھائیو!اب مجھے بتائیے، جب کپڑے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہاتھ لگالیں تو اسے دنیا کی آگ اثرنہ کرے تو جس مسلمان سے ہاتھ ملالیں اس کا کیا حال ہوجائے گا پھر جہنم کی آگ نے کیا کرنا ہے۔ وہ نعت کا شعر ہے:
آقا کا گدا ہوں اے جہنم! توبھی سن لے وہ کیسے جلے جو کہ غلام مدنی ہو
اب یہ سوچ لیجئے کہ درود پاک کتنے پڑھنے ہیں ؟درود شریف پڑھنے میں کنجوسی نہ کریں ، ہم نےدرود پاک پڑھنا ہے اس بات کو پلے سے باندھ لیجئے ، بیمار ہیں درود پڑھیں، پریشان ہیں درود شریف پڑھیں ، روزی کا مسئلہ ہے درود پاک پڑھیں، اولاد چاہیے درود پڑھیں، ٹینشن ہے درود پڑھیں، مدینے جانا ہے درود پاک پڑھیں، دیدار مصطفیٰ کرنا ہے تو درود شریف پڑھیں۔
ہر درد کی دوا ہے صلِّ عَلیٰ محمد تعویذ ہر بلا ہے صَلِّ عَلیٰ محمد
میں بھی نیت کروں اور آپ بھی نیت کریں کہ کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھنے ہیں، آیئے ! مل کر محبت کے ساتھ باآواز بلند درود پاک پڑھ لیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی محمد
قرآن وحدیث میں واقعات
ایک بہت ہی خوبصورت حدیثِ پاک میں بڑا پیارا واقعہ ہے اوریہ حدیث بخاری شریف میں موجود ہے،اس حدیث میں کمال کا سبق آموز واقعہ ہے ۔ واقعہ شروع کرنے سے پہلے ایک چھوٹی سی بات کرنا چاہتا ہوں بس اشارہ کر کےنکل جاؤں گا ۔کچھ لوگ کہتے ہیں: آپ واقعات بڑے سناتے ہیں، قرآن وحدیث کی بات بھی کیا کریں حالانکہ نبی پاک صلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع