30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ کنزالایمان : اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں بھلائی کا حکم دیں اور بُرائی سے منع کریں
(پ 10،التوبۃ: 71)
امتحان میں ثابت قدمی
مسلمان ایمان پر قائم رہنے والا اور ہر طرح کے امتحان میں ثابت قدم رہنے والا ہوتاہے۔ اللہ پاک کا فرمان ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ(۳۰)
ترجمۂ کنزالایمان : بےشک وہ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر قائم رہے اُن پر فرشتے اُترتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور خوش ہو اس جنت پر جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔
(پ24، حٰمٓ السجدۃ :30)
جہنم سے اللہ کریم کی پناہ و مغفرت کی طلب
مسلمان عذابِ جہنم سے اللہ کریم کی پناہ و مغفرت مانگتا ہے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ﳓ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ(۶۵) اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا(۶۶)
ترجمۂ کنزالایمان : اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب ہم سے پھیر دے جہنم کا عذاب بےشک اس کا عذاب گلے کا غُل (پھندا) ہے بےشک وہ بہت ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے۔
(پ19، الفرقان: 65، 66)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع