30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ۩(۱۵) (1)
ترجمۂ کنزالایمان : ہماری آیتوں پر وہی ایمان لاتے ہیں کہ جب وہ اُنہیں یاد دلائی جاتی ہیں سجدہ میں گِر جاتے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔
(پ 21، السجدۃ:15)
فرض روزوں کی پابندی
مسلمان فرض روزوں کی پابندی کرنے والا ہوتاہے۔ اللہ پاک کا فرمان ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳)
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔
(پ2،البقرۃ:183)
فرض زکوٰۃ کی ادائیگی
مسلمان فرض ہونے کی صورت میں زکوٰۃ بھی ادا کرتا ہے:
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴)
ترجمۂ کنزالایمان : اور وہ کہ زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں
(پ18،المؤمنون:4)
[1] نوٹ:یہ آیتِ سجدہ ہے، پڑھنے سننے والے پر سجدہ واجب ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع