30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دینِ خدا کی مدد کرنا:
دینِ اسلام اللہ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمارا مسلمان ہونا اللہ کی طرف سے ہم پر بہت بڑا احسان ہے۔ اللہ کریم نے ہمیں دینِ اسلام کی مدد کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کا حکم دیا ہے قراٰنِ کریم میں ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ
ترجمۂ کنزالایمان :اے ایمان والو دینِ خدا کے مددگار ہو۔
( پ28،الصف:14)
علم پر عمل کرنا:
دینِ اسلام قول و فعل کی یکسانیت کی تعلیم دیتا ہے، مسلمان کو چاہئے کہ قراٰن و حدیث کی جو تعلیمات دوسروں کو بتائے خود بھی اس پر عمل کرے فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ(۲)
ترجمۂ کنزالایمان :اے ایمان والو کیوں کہتے ہو وہ جو نہیں کرتے۔
( پ28،الصف:2)
کل کے دن کے لئے کیا بھیجا؟ اس کی فکر کرنا
آخِرت پر ایمان لانا دینِ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، قراٰنِ کریم میں بےشمار مقامات پر اس کا بیان ہے، قِیامت کے دن ہر انسان کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، انسان کا کیا ہوا ہر عمل کَل یعنی قِیامت کے دن کے لئے ذخیرہ ہوتا ہے، اچھّے اعمال کی جزا اور بُرے کی سزا ملے گی، اس لئے مسلمان کو چاہئے کہ اپنی آخِرت کی بہت زیادہ فِکر کرے قراٰنِ کریم میں ارشادِ الٰہی ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ-وَ اتَّقُوا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع