30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھنا چاہئے کہ مال اور اولاد کی محبّت میں اللہ کریم اور رسولِ رحیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے احکام کی خلاف ورزی ہرگز نہ ہو اور نہ ہی فرائض و واجبات بالخصوص فرض نماز، روزے، حج اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر و کوتاہی ہونی چاہئے۔ فرمانِ ربِّ کریم ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۹)
ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ نقصان میں ہیں۔
(پ28،المنٰفقون:9)
جمعہ کی پہلی اذان پر ہی مسجد حاضر ہوجانا:
جُمُعہ کا دن سب دنوں کا سردار اور یومِ عید ہے اور نمازِ جمعہ کی دینِ اسلام میں بہت اہمیت ہے، قراٰنِ کریم میں اس کے احکام بیان ہوئے ہیں، چنانچہ مسلمان کو چاہئے کہ جیسے ہی نمازِجمعہ کے لئے پہلی اذان دی جائے فوراً کام،تجارت، لَین دَین موقوف کرکے مسجد کی جانب چل پڑے، اللہ کریم کا حکم ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۹)
ترجمۂ کنزالایمان :اے ایمان والو جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو۔
( پ28، الجمعۃ:9)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع