30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جو سینے میں چھپائے ہیں اور بڑا ہے ہم نے نشانیاں تمہیں کھول کر سنادیں اگر تمہیں عقل ہو۔
(پ4،اٰل عمرٰن:118)
غیرمسلموں سے دوستیاں یاریاں نہ لگانا
مسلمان کو اپنے مسلمان بھائیوں کو چھوڑ کر غیرمسلموں سے دوستیاں یاریاں نہیں لگانی چاہئیں، کیونکہ جو لوگ پیدا کرنے والے ربّ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے تو وہ اس ربّ کے ماننے والے مسلمانوں کے حامی و دوست کیسے ہوسکتے ہیں! اللہ کریم کا فرمان ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ
ترجمۂ کنز الایمان :اے ایمان والو مسلمانوں کوچھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ۔
(پ5،النسآء:144)
توبۃُ النَّصوح کرنا
اللہ کریم ہمارا خالِق، مالِک اور ربّ ہے، اگر کبھی کوئی گناہ ہوجائے تو مسلمان کو چاہئے کہ فوراً پکّی توبہ کرتے ہوئے اللہ کریم کی بارگاہ میں رُجوع لائے، وہ غَفور و رحیم ہے، سچّی اور پکّی توبہ کرنے والوں کو داخلۂ جنّت اور گناہوں کی معافی کی خوش خبری دی گئی ہے، فرمانِ الٰہی ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ-عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ
ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو! اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع