30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سچائی پرثابت قدم رہتے ہوئے اگراس کا اپنا یا قریبی رشتہ داروں کا نقصان بھی ہوتا تو بھی پرواہ نہیں کرنی چاہئے ، کیونکہ اللہ کریم نے اسے خواہشِ نفس نہیں بلکہ حق اور عدل پر چلنے کا حکم دیا ہے، فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَآءَ لِلّٰهِ وَ لَوْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَوِ الْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَۚ-اِنْ یَّكُنْ غَنِیًّا اَوْ فَقِیْرًا فَاللّٰهُ اَوْلٰى بِهِمَا- فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوٰۤى اَنْ تَعْدِلُوْاۚ-وَ اِنْ تَلْوٗۤا اَوْ تُعْرِضُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا(۱۳۵)
ترجمۂ کنز الایمان :اے ایمان والو انصاف پر خوب قائم ہوجاؤ اللہ کے لیے گواہی دیتے چاہے اس میں تمہارا اپنا نقصان ہو یا ماں باپ کا یا رشتہ داروں کا جس پر گواہی دو وہ غنی ہو یا فقیر ہو بہرحال اللہ کو اس کا سب سے زیادہ اختیار ہے تو خواہش کے پیچھے نہ جاؤ کہ حق سے الگ پڑو اور اگر تم ہیر پھیر کرو یا منہ پھیر و تو اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔
(پ5،النسآء:135)
راہِ خُدا میں جان دینے سے بھی نہ ڈرنا
مسلمان کو راہِ خُدا میں اور دینِ اسلام کی تبلیغ و اِشاعت اور مدد و اِعانت میں جان دینے سے بھی نہیں ڈرنا چاہئے اور راہِ خدا میں جان دینے والوں پر حسرت و ناامّیدی والی باتیں نہیں کرنی چاہئیں بلکہ خود بھی جان و مال قربان کرنے کا جذبہ رکھنا چاہئے، ربِّ کریم فرماتاہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع