30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دن آنے سے پہلے جس میں نہ خرید فروخت ہے، نہ کافروں کے لئے دوستی، نہ شفاعت اور کافر خود ہی ظالم ہیں۔
(پ3،البقرۃ:254)
راہِ خدا میں پاکیزہ مال دینا۔۔۔ حرام مال نہیں
مسلمان کو چاہئے کہ اللہ پاک کی راہ میں اپنا کمایا ہوا پاکیزہ اور صاف ستھرا مال دے، نیز اپنی زمین کی پیداوار سے بھی (اگر شرعاًواجب ہوتاہوتو) راہِ خدا میں خرچ کرے، مسلمان کو اللہ کریم کی راہ میں ناقص اور گھٹیا مال نہیں دینا چاہئے کیونکہ جب اعلیٰ درجے کا مال اللہ کی راہ میں دے گا تو اعلیٰ درجے کی جزا کا حق دار قرار پائے گا۔ اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا كَسَبْتُمْ وَ مِمَّاۤ اَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ۪-وَ لَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْهُ تُنْفِقُوْنَ وَ لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْهِ اِلَّاۤ اَنْ تُغْمِضُوْا فِیْهِؕ-وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ(۲۶۷)
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو اپنی پاک کمائیوں میں سے کچھ دو اور اس میں سے جو ہم نے تمہارے لئے زمین سے نکالا اور خاص ناقص کا ارادہ نہ کرو کہ دو تو اس میں سے اور تمہیں ملے تو نہ لوگے جب تک اس میں چشم پوشی نہ کرو اور جان رکھو کہ اللہ بےپرواہ سراہا گیا ہے۔
(پ3،البقرۃ:267)
ہر معامَلے میں عَدْل و انصاف اور سچّائی پر قائم رہنا
مسلمان کو ہر معامَلے میں عَدْل و انصاف اور سچّائی پر قائم رہنے والا ہونا چاہئے،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع