30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتا ہے:
وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ(۴۰) فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ(۴۱)
ترجمۂ کنز الایمان : اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرااور نفس کو خواہش سے روکاتو بےشک جنت ہی ٹھکانا ہے۔
(پ30،النّٰزعٰت:40، 41)
رِیاکاری اور دکھلاوے سے بچنا
کامل مسلمان کی نشانی ہے کہ وہ رِیاکاری اور دکھلاوے سے کام نہیں لیتا بلکہ صِرف اللہ کریم کی رضا کے لئے نیک اعمال کرتاہے۔ دکھاوا کرنے والوں اور اللہ پاک پر ایمان نہ لانے والوں کے بارےمیں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ رِئَآءَ النَّاسِ وَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-وَ مَنْ یَّكُنِ الشَّیْطٰنُ لَهٗ قَرِیْنًا فَسَآءَ قَرِیْنًا(۳۸)
ترجمۂ کنزالایمان :اور وہ جو اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کو خرچ کرتے ہیں اور ایمان نہیں لاتے اللہ اور نہ قیامت پر، اور جس کا مُصاحِب شیطان ہوا، تو کتنا برا مُصاحِب ہے۔
(پ5،النسآء:38)
صدقہ دینے کے بعداحسان نہ جتلانا
*مسلمان کو چاہئے کہ وہ صدقہ دینے کے بعداحسان نہ جتلائے تاکہ جسے صدقہ دیا اسے تکلیف بھی نہ ہو اور اس کے صدقے کا ثواب بھی ضائع نہ ہو، ربِّ کریم ارشاد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع