30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنا چاہئے اور دوسروں کو بھی صبر کی نصیحت کرنی چاہئے چنانچہ اللہ پاک کا فرمان ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠(۲۰۰)
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو صبر کرو اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو اس امّید پر کہ کامیاب ہو۔
(پ4،اٰلِ عمرٰن:200)
ایک اور مَقام پر اللہ ربُّ العزّت ارشاد فرماتا ہے:
وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآء
ترجمۂ کنز الایمان : اور صبر والے مصیبت اور سختی میں۔
(پ2، البقرۃ:177)
صبر و نماز سے مد د طلب چاہنا
مسلمان کو جب کوئی مصیبت یا پریشانی لاحق ہو تو اسے چاہئے کہ وہ صبر و نماز کے ذریعے مد د طلب کرے، فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳)
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔
(پ2،البقرۃ:153)
نفس کے وسوسوں اور خواہشات سے کنارہ کش رہنا
مسلمان کو نفس کے وسوسوں اور خواہشات سے کنارہ کش رہنا چاہئے، اللہ کریم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع