30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھلائی کے کاموں پر دوسروں کی مدد اور تعاوُن کرنا
مسلمان کو ہمیشہ اچّھائی، بھلائی اور تقویٰ و پرہیزگاری کے کاموں پر دوسروں کی مدد اور تعاوُن کرنا چاہئے ، بُرائی اور گناہ کے کاموں پر ساتھ دینے سے باز رہنا چاہئے، فرمانِ ربّ العزّت ہے:
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪
ترجمۂ کنز الایمان :اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔
(پ6،المآئدۃ:2)
گناہ ہوجائے تو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلہ سے توبہ کرنا
مسلمان اگر کوئی گناہ کربیٹھے تو اسے فوراً اللہ کریم کی بارگاہ میں پیارے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلہ سے توبہ و استغفار کرنی چاہئے کہ مسلمان کو یہی حکم ہے۔ فرمانِ ربِّ کائنات ہے:
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا(۶۴)
ترجمۂ کنزالایمان : اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔
(پ5،النسآء:64)
صبر کرنا اور صبر کی ہی نصیحت کرنا
مسلمان کو ہر طرح کی مصیبت، آزمائش، امتحان، رزق و مال کی تنگی وغیرہ پر صبر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع