30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اعتقاد ہر ہر معاملےمیں ایمان و اسلام کو ترجیح دینی چاہئے، ذرّہ بھر بھی شیطان کی پیروی نہیں کرنی چاہئے،رب تعالیٰ فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸)
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہواور شیطان کے قدموں پر نہ چلوبےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
(پ2،البقرۃ:208)
ہمیشہ اللہ کریم پر بھروسا اور توکّل کرنا
ہمیشہ اللہ کریم پر بھروسا اور توکّل کرنا مسلمان کی صِفات میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ مسلمان کو اپنےربّ پرہی توکّل کا حکم دیا گیا ہے۔ اللہ کریم کا ارشادِ گرامی ہے:
وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ(۱۲۲)
ترجمۂ کنزالایمان : اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے۔
(پ 4، اٰل عمرٰن:122)
رزق کم ہو یا زیادہ ہرحال میں شکر ادا کرتے رہنا
مسلمان کو ہمیشہ اللہ کریم کا دیا ہوا حلال اور سُتھرا رزق کھانا چاہئے نیز رزق کم ہو یا زیادہ ہرحال میں شکر ادا کرتے رہنا چاہئے، فرمانِ خداوندی ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع