30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احکامِ خداوندی کی اِشاعت و نَفاذ میں مَلامت کاخوف نہ رکھنا
مسلمان کو چاہئے کہ ہر معامَلے میں اللہ و رسول کے احکام کو ترجیح دے، نیکی و بھلائی اور احکامِ خداوندی کی اِشاعت و نَفاذ میں کسی طرح کی مَلامت وغیرہ کاخوف نہ رکھّے، قراٰنِ کریم میں ارشاد ہوتا ہے:
وَ لَا یَخَافُوْنَ لَوْمَةَ لَآىٕمٍؕ
ترجمۂ کنز الایمان :اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا اندیشہ نہ کریں گے۔
(پ6،المآئدۃ:54)
اطاعتِ رسول پر لبیک
مسلمان کو چاہئے کہ اپنے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حکم پر لَبَّیْک کہے اور ان کا ہر حکم دل و جان سے تسلیم کرے کیونکہ مسلمان کا اس بات پر ایمان ہوتا ہے کہ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت اللہ پاک ہی کی اطاعت ہے۔ اللہ پاک کا فرمان ہے:
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَۚ
ترجمۂ کنزالایمان : جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اُس نے اللہ کا حکم مانا۔
(پ5،النسآء:80)
معامَلہ اللہ و رسول کے سِپُرد کر دینا
مسلمان کو جب بھی کسی معامَلے میں کسی سے اختلاف ہو تو اسے اللہ کریم اور اس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع