30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ-اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ(۱)
ترجمۂ کنزالایمان :اے ایمان والو اپنے قول(عہد) پورے کرو تمہارے لیے حلال ہوئے بے زبان مویشی مگر وہ جو آگے سنایا جائے گا تم کولیکن شکار حلال نہ سمجھو جب تم احرام میں ہو بے شک اللہ حکم فرماتا ہے جو چاہے۔
(پ6،المآئدۃ:1)
عقیدہ آخرت کی پختگی
مسلمان قیامت کے دن پر یقین رکھتا ہے کہ مرنے کے بعد ایک دن اٹھایا جائے گا اور دنیا میں گزاری ہوئی زندگی کے بارے میں حساب کتاب ہوگا۔ اللہ کریم کا فرمان ہے:
وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ(۳)
ترجمۂ کنزالایمان : اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔
(پ 19،النمل:3)
تلاوتِ قرآن کی پابندی
مسلمان تلاوتِ قراٰن کرتاہے۔ اللہ کریم کا فرمان ہے:
یَّتْلُوْنَ اٰیٰتِ اللّٰهِ اٰنَآءَ الَّیْلِ وَ هُمْ یَسْجُدُوْنَ(۱۱۳)
ترجمۂ کنز الایمان : اللہ کی آیتیں پڑھتے ہیں رات کی گھڑیوں میں اور سجدہ کرتے ہیں۔
(پ4،اٰل عمرٰن:113)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع