30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو سُود دونا دون نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے۔
(پ4،اٰل عمرٰن:130)
تکبر سے پرہیز
مسلمان زمین پر نرمی سے چلتا ہے اور تکبرو غرور اور اَکڑ کر نہیں چلتا۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا(۶۳)
ترجمۂ کنزالایمان :اور رحمٰن کے وہ بندے کہ زمین پر آہستہ چلتے ہیں۔
(پ19،الفرقان:63)
جاہلوں سے مباحثہ نہ کرنا
مسلمان جاہلوں سے بلاوجہ الجھ کر بحث و مباحثہ میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا بلکہ سلام کرتے ہوئے اپنی راہ چلا جاتاہے۔قراٰن کریم میں ارشاد ہے:
وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا(۶۳)
ترجمۂ کنزالایمان : اور جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس سلام۔
(پ19،الفرقان:63)
حلال کھانا اور کمانا
مسلمان حلال روزی و رزق کھاتا اور اللہ پاک اور رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حرام کردہ چیزوں سے بچتاہے۔ ارشادِ مولائے کریم ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع