30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرمگاہ کو گناہ سے بچاتا ہے۔ ربِّ کریم کا فرمان ہے:
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵)
ترجمۂ کنزالایمان :اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
(پ18،المؤمنون:5)
حرکاتِ بد سے دور ی
مسلمان جُھوٹ،فُحْش کلامی، گالی گلوچ اور بے حیائی جیسی حرکاتِ بد سے دور رہتا ہے اور ہرگز شیطان کی پیروی نہیں کرتا۔ ارشادِ خداوندی ہے:
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ﳲ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۱۶۸) اِنَّمَا یَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ الْفَحْشَآءِ
ترجمۂ کنز الایمان : اور شیطان کے قدم پر قدم نہ رکھو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے وہ تو تمہیں یہی حکم دے گا بدی اور بے حیائی کا۔
(پ2، البقرۃ: 168، 169)
سُود کی نحوست و لعنت سے بچنا
مسلمان سُود جیسی نحوست و لعنت سے بچتااور اللہ و رسول کے اعلانِ جنگ سے ڈرتا ہے ، کیونکہ سُود نہ چھوڑنے والوں سے اللہ کریم نے اعلانِ جنگ فرمایا ہے۔ اللہ کریم کا فرمان ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع