30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شیطان وجن وآفات سے محفوظی۔
{11}اَعُوْذُ بِاللَّهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْم ِمِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ ([1]) تین بار
پھرهُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-سورہ ٔحشر کی اَخیر تین آیتیں ([2]) ایک بار
صبح پڑھے توشام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے استغفار کریں اور اس دن مرے تو شہید ہو اور شام کوپڑھے تو صبح تک یہی حکم ہے ۔ ([3])
{12}اَللَّهُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ اَنْ نُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا نَعْلَمُهُ، وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا نَعْلَمُهٗ۔ ([4])
تین تین بار، خاتمہ ایمان پر ہو۔
{13}بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفسِیْ وَ وُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ ([5]) تین تین بار
دین ، ایمان ، جان ، مال ، بچے سب محفوظ رہیں ۔ ([6])
{14} مَااَصْبَحَ لِي مِنْ نِعْمَةٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَك الشُّكْرُ ([7]) ایک ایک بار
صبح کو کہے تو دن بھر کی سب نعمتوں کا شکر ادا کیا اور شام کو پڑھے توشب بھر کی۔ ([8]) شام کو’’ اَصْبَحَ ‘‘کی جگہ’’ اَمْسٰی ‘‘کہے ۔
فقیر اس کے بعد لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ([9]) زائد کرتا ہے ۔
{15} بِسْمِ اللهِ جَلِیْلِ الشَّاْنِ عَظِيْمِ الْبُرْهَانِ شَدِيْدِ السُّلْطَانِ مَا شَآءَ اللهُ کَانَ، اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِیْمِ ([10]) ایک ایک بار
شیطان اور اس کے لشکروں سے محفوظ رہے ۔ ([11])
{ 16} اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَصْبَحْتُ اُشْهِدُكَ وَاُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلٰٓئِكَتَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ([12])چار چار بار
ہر بار چہارم حصۂ بدن دوزخ سے آزاد ہو۔([13]) شام کو ’’ اَصْبَحْتُ ‘‘ کی جگہ ’’ اَمْسَیْتُ ‘‘ کہے ۔
{17}اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا دَآئِماً مَّعَ دَوَامِکَ وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًاخَالِدًا مَّعَ خُلُوْدِكَ وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَّا مُنْتَهٰى لَهٗ دُوْنَ مَشِيْئَتِكَ وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًاعِنْدَ كُلِّ طَرْفَةِ عَيْنٍ وَّتَنَفُّسِ کُلِّ نَفْسٍ ([14])ایک ایک بار، گویا اس نے اس دن رات پوری عبادت کا حق ادا کیا۔([15])
[1] ترجمہ : میں اللہ سمیع علیم کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے ۔
[2] هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِۚ-هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ(۲۲) هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(۲۳) هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىؕ-یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠(۲۴)
ترجمہ ٔ کنز الایمان : وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہر نہاں و عیاں کا جاننے والاوہی ہے بڑا مہربان رحمت والاوہی ہے اللّٰہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سلامتی دینے والا امان بخشنے والا حفاظت فرمانے والا عزّت والا عظمت والا تکبر والا اللّٰہکو پاکی ہے ان کے شرک سے وہی ہے اللّٰہ بنانے والا پیدا کرنے والا ہر ایک کو صورت دینے والا اسی کے ہیں سب اچھے نام اس کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی عزّت و حکمت والا ہے ۔
[3] سنن الترمذی، کتاب فضائل القرآن، الحدیث : ۲۹۳۱، ج۴، ص۴۲۳
[4] ترجمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ جان بوجھ کر کسی شے کوتیرا شریک بنائیں اور ہم بخشش مانگتے ہیں تجھ سے اس(شرک)کی جس کو ہم نہیں جانتے ۔(المسند للامام احمد بن حنبل، مسندالکوفیین، الحدیث : ۱۹۶۲۵، ج۷، ص۱۴۶)
[5] ترجمہ : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام کی برکت سے میرے دین، جان ، اولاد اوراہل ومال کی حفاظت ہو۔
[6] فیض القدیرشرح شرح الجامع الصغیر، الحدیث : ۶۱۳۹، ۶۱۴۰، ج۴، ص۶۸۳
[7] ترجمہ : یااللہ! عَزَّ وَجَلَّ میں نے یا تیری مخلوق میں سے کسی نے جن نعمتوں کے ساتھ صبح کی تو وہ تیری ہی طرف سے ہیں تواکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ، تمام تعریفیں اور شکرتیرے لئے ہیں ۔
[8] شعب الایمان للبیہقی، باب فی تعدید نعم اللّٰہ الخ، الحدیث : ۴۳۶۸، ج۴، ص۸۹
[9] ترجمہ $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع