30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں بھی تعدد ممتنع لذاتہ ہے اور اس بناء پر قدرت و مشیتِ خداوندی کا ناقص ہونا لازم نہیں آتا بلکہ اسی امرِ محال (۱)کاقبیح و مذموم ہونا ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس بات کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت و مشیت اس سے متعلق ہوسکے۔
%… اہلِ سنت کا مذہب ہے کہ ملک و اختیار بالاستقلال(۲) توخاصۂ خداوندی ہے اور ملک و اختیارذاتی کسی فرد مخلوق کے لیے ثابت نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا اختیار اور اس کی عطا کی ہوئی ملک عام انسانوں کے لیے دلائل شرعیہ سے ثابت ہے اور یہ ایسی روشن اور بدیہی بات ہے کہ جس کے تسلیم کرنے میں کوئی مخبوط الحواس بھی تأمل نہیں کرسکتا چہ جائیکہ سمجھدار آدمی اس کا انکار کرے۔
حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے حق میں علی الاطلاق یہ کہہ دینا کہ وہ کسی چیز کے مالک و مختار نہیں ، شانِ اقدس میں صریح توہین ہے اور ان تمام نصوصِ شرعیہ اور ادلۂ قطعیہ کے قطعاً خلاف ہے جن سے حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے لیے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ملک اور اختیار ثابت ہوتا ہے۔
^… اہلِ سنت کا مسلک یہ ہے کہ مقربین بارگاہِ ایزدی عبودیت کے اس بلند مقام پر ہوتے ہیں کہ ان کی ذواتِ قدسیہ مظہرِ صفاتِ ربانی ہوجاتی ہیں اور بمقتضائے حدیثِ قدسی (۳) ’’بِیْ یَسْمَعُ وَبِیْ یُبْصِرُ‘‘ (۴)ان کا دیکھنا، سننا، چلنا، پھرنا، ارادہ و مشیت سب کچھ اللہ تعالیٰ
________________
1…وہ چیز جو پائی نہ جا سکے 2…ہمیشہ ہمیشہ سے مالک و مختار ہونا 3…’’حدیث قدسی ‘‘وہ حدیث ہے جس کے راوی حضورعَلَیْہِ السَّلامہوں اور نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو(تیسیر مصطلح الحدیث، الباب الأول، الفصل الرابع، ص۱۲۶) 4…فتح الباری،کتاب الرقاق، باب التواضع،۱۲؍۲۹۳،تحت الحدیث:۶۵۰۲…وہ میرے ذریعے سنتا اور دیکھتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع