30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’اس شہنشاہ کی تو یہ شان ہے کہ ایک آن میں چاہے تو کروڑوں نبی اور ولی ،جن اور فرشتے، جبرائیل اور محمدصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے برابر پیدا کر ڈالے۔‘‘
%…’’ تقویۃ الایمان‘‘کے ص۲۲ پر ہے۔
’’ جس کا نام محمد یا علی ہے وہ کسی چیز کا مالک و مختار نہیں۔‘‘ (۱)
^…’’ تقویۃ الایمان‘‘کے ص ۲۲ پر ہے۔
’ ’ رسول کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔‘‘
اہل سنت کا مذہب
!…۱ہل سنت کے نزدیک اللہ کے سوا کسی کو نہ ماننا یعنی یہ عقیدہ رکھنا کہ صرف اللہ پر ایمان لانا چاہیے اور کسی پر ایمان لانا جائز نہیں کفرِ خالص ہے۔ دیکھئے تمام امتِ مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے کہ جب تک اللہ، ملائکہ(۲)، آسمانی کتابوں ،اللہ کے تمام رسولوں ، یومِ آخرت اور خیر و شر کے مِنْجَانِبِ اللہ مقدر ہونے(۳) اور مرنے کے بعد اٹھنے پر ایمان نہ لائے، اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا۔
@… ہر سنی مسلمان کا عقیدہ ہے کہ ہمارے تمام کاموں میں متصرف حقیقی (۴) صرف اللہ تعالیٰ ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالی کے نبیوں ، رسولوں اور اس کے مقرب بندوں سے ہمارا کوئی کام ہی نہ ہو، کتاب و سنت میں بیشمار نصوص وارد ہیں ، جن کا مفاد یہ ہے کہ ہمیں اپنے کاموں میں محبوبانِ خداوندی کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔
_____________
1…اصل کتاب کی عبارت باب ’’ عکسی عبارات‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔ 2…فرشتوں 3… اچھی یا بری تقدیر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ۔ 4…حقیقی تصرف کرنے والا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع