30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتےہیں ’’ تَنَامُ عَیْنَایَ وَلَا یَنَامُ قَلْبِیْ(۱) اَوْ کَمَا قَالَ ‘‘ لیکن اس قیاس پر دجال کا حال بھی یہی ہونا چاہیے۔ اس لیے کہ جیسے رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم بوجہ منشائیت ارواحِ مومنین(۲)جس کی تحقیق سے ہم فارغ ہوچکے ہیں ، متصف بحیات بالذات ہوئے ایسے ہی دجال بھی بوجہ منشائیت ارواحِ کفار(۳)جس کی طرف ہم اشارہ کرچکے ہیں ، متصف بحیات بالذات ہوگا اور اس وجہ سے اس کی حیات قابلِ انفکاک نہ ہوگی اور موت و نوم میں استتار ہوگا۔ انقطاع نہ ہوگا اور شاید یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ ابنِ صیاد جس کے دجال ہونے کا صحابہ کو ایسا یقین تھا کہ قسم کھا بیٹھے تھے اپنی نوم کا وہی حال بیان کرتا ہے جو رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنی نسبت ارشاد فرمایا یعنی بشہادت احادیث وہ بھی یہی کہتا تھا کہ’ ’تَنَامُ عَیْنِیْ وَلَا یَنَامُ قَلْبِیْ‘‘
اہل سنت کا مذہب
اہل سنت کے عقیدے میں حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا متصف بحیات بالذات ہونا حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ایسا کمال ہے جو حضورعَلَیْہِ السَّلامکے سوا کسی دوسرے کو حاصل نہیں ہے، چہ جائیکہ دجالِ لعین(۴)کے لیے ثابت ہو۔
اہل سنت تمام انبیاء عَلَیْہمُ السَّلامکی حیات کے قائل ہیں مگر بالذّات حیات سے متصف ہونا حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی کی شان ہے۔ اسی طرح آنکھ کا سونا اور دل کا نہ سونا بھی
_______________
1…ابوداود،کتاب الطہارۃ،باب الوضوء من النوم،۱؍۱۰۰،الحدیث:۲۰۲ 2…مومنین کی
روحوں کا سبب یا وجہ 3…کفار کی روحوں کا سبب یا وجہ4 …لعنتی دجال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع