30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے ساتھ زندہ ہوتے ہیں اور ان کے اجسامِ کریمہ صحیح و سالم رہتے ہیں۔
حدیث شریف میں وارد ہے’’ اِنَّ اللہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَأْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَاءِ فَنَبِیُّ اللہِ حَیٌّ یُرْزَقُ۔‘‘ (۱) ( مشکوۃ ،جلد ۱، صفحہ ۱۲۱)
لہذا حضور سید ِعالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے حق میں یہ اعتقاد رکھنا کہ معاذ اللہ حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممر کر مٹی میں مل گئے، صریح گمراہی ہے اور حضور کی طرف منسوب کرکے یہ کہنا کہ معاذ اللہ میں بھی مر کر مٹی میں ملنے والا ہوں ، رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر افتراءِ محض(۲) اور شانِ اقدس میں توہینِ صریح ہے۔ العیاذ باللہ
(17) دیوبندیوں کا مذہب
مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسہ دیوبند کے نزدیک جس طرح حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم متصف بحیات بالذات ہیں بالکل اسی طرح معاذ اللہ دجال بھی
متصف بحیات بالذات ہے اور جس طرح حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھ سوتی تھی، دل نہیں سوتاتھا اسی طرح دجال کی بھی آنکھ سوتی ہے دل نہیں سوتا۔
ملاحظہ فرمائیے مولوی صاحب مذکور اپنی کتاب’’ آبِ حیات ‘‘مطبع قدیمی واقع دہلی، ص ۱۶۹ پر لکھتے ہیں۔
چنانچہ آنحضرت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا کلام اس ہیچمدان (۳) کی تصدیق کرتا ہے ۔
___________________
1…مشکاۃالمصابیح،کتاب الصلاۃ،باب الجمعۃ،۱؍۲۶۵،الحدیث:۱۳۶۶…بے شک اللہ نے زمین پر حرام کر دیا ہے کہ وہ انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے بدنوں کو کھائے ۔اسلئے اللہ کا نبی زندہ ہے اور اسے رزق بھی دیا جاتا ہے۔
2…فقط جھوٹا الزام 3…بے علم یعنی قاسم نانوتوی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع