30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرگئے اور خلقِ کثیر کو ظلمات و ضلالت سے نکالا۔ یہی سبب ہے کہ ایک صالح (۱) فخرِ عالمعلیہ السلام کی زیارت سے خواب میں مشرف ہوئے تو آپ کو اردو میں کلام کرتے دیکھ کر پوچھا کہ آپ کو یہ کلام کہاں سے آگئی ؟ آپ تو عربی ہیں۔ فرمایا کہ جب سے علماءِ مدرسہ دیوبند سے ہمارا معاملہ ہوا ہم کو یہ زبان آگئی۔ سبحان اللہ! اس سے رتبہ اس مدرسہ کا معلوم ہوا۔‘‘ (۲)
اہل سنت کا مذہب
اہلِ سنت کے نزدیک رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماول امر سے ہر زبان کے عالِم ہیں جو شخص حضور کے لیے کسی زبان کے علم کو اس اہلِ زبان سے معاملہ ہونے کے بعد ثابت کرے اور اس کا مسلک یہ ہو کہ حضور کو یہ زبان اس وقت آگئی جب اس زبان والوں سے حضور کا معاملہ ہوا۔ یعنی اس سے پہلے حضور علیہ الصلوۃو السلام اس زبان کے عالم نہ تھے، وہ
شخص کمالاتِ رسالت کو مجروح کررہا ہے۔
(12) دیوبندیوں کا مذہب
دیوبندی حضرات کو ایسی خوابیں نظر آتی ہیں جن میں وہ (معاذ اللہ) رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو گرتا ہوا دیکھتے ہیں اور پھر حضور کو گرنے سے روکتے اور بچاتے ہیں۔ دلیل کے طور پر مولوی حسین علی صاحب شاگردِ رشید مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کا ارشاد ’’بلغۃ الحیران،ص ۸ ‘‘پر دیکھئے’’وَرَاَیْتُ اَنَّہُ یَسْقُطُ فَاَمْسَکْتُہٗ وَاَعْصَمْتُہٗ مِنَ السُّقُوْطِ‘‘ (۳)ترجمہ : ( اور میں نے رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو دیکھا کہ حضور گررہے ہیں تو میں نے حضور کو روکا اور گرنے سے بچالیا)
________________
1…نیک شخص 2… ، 3… اصل کتاب کی عبارت باب ’’عکسی عبارات‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع