30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(9) دیوبندیوں کا مذہب
علماءِ دیوبند کے نزدیک قرانِ کریم میں ’’خَاتَمُ النَّبِیِّیْن‘‘ کے معنیٰ آخری نبی مراد لینا عوام کا خیال ہے۔
ملاحظہ فرمائیے :تَحْذِیْرُ الناَّس، ص ۳ ،مصنفہ مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسہ دیوبند
’’ بعد حمد و صلوۃ کے قبل عرضِ جواب یہ گزارش ہے کہ اول معنی ’’خَاتَمُ النَّبِیِّیْن‘‘معلوم کرنے چاہییں تاکہ فہمِ جواب میں کچھ دقت نہ ہو۔ سو عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلعم کا خاتم ہونا بایں معنی ہے(۱) کہ آپ کا زمانہ انبیاء ِسابق کے زمانے کے بعد ہے اور آپ سب میں آخری نبی ہیں مگر اہلِ فہم پر روشن ہوگا کہ تقدّم یا تاخّر زمانی (۲)میں بالذات کچھ فضیلت نہیں پھر مقامِ مدح میں {ولکن رسول اللہ وخاتم النبین} فرمانا (۳) اس صورت میں کیونکر صحیح ہوسکتا ہے۔‘‘
اہل سنت کا مذہب
اہلِ سنت کا عقیدہ یہ ہے کہ قرآنِ کریم میں جو لفظ ’’خَاتَمُ النَّبِیِّیْن‘‘ وارد ہوا ہے۔ اس کے معنیٰ منقول متواتر ’’آخِرُ النَّبِیِّیْن‘‘ ہی ہیں۔(۴) جو شخص اس کو عوام کا خیال قرار دیتا ہے وہ قرآنِ کریم کے معنیٰ منقول متواتر کا منکر ہے۔(۵)
__________________
1…عوام حضور کو آخری نبی ان معنوں میں سمجھتے ہیں کہ 2…کسی کا زمانہ پہلے ہونا یا بعد میں ہونا 3…جیسا کہ ’’پ ۲۲،سورۃ الاحزاب،الآیۃ۴۰ ‘‘ میں فرمایا گیا ہے ۔ 4…اصل کتاب کی مکمل عبارت
باب ’’عکسی عبارات‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔ 5…احادیثِ متواترہ میں یہی معنی وارد ہوئے ہیں 6…جیسا کہ’’ الشفا ،حصہ دوم،ص۲۸۵،مطبوعہ مرکز اہلسنت برکات رضا ‘‘ میں ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع