30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کا موقوف علیہ ہے(۱) اورحضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی صورتِ کریمہ کو د ل میں حاضر کرنا مقصدِ عبادت کے حصول کا ذریعہ اور وسیلۂ عظمی ہے(۲) اور حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا خیال مبارک دل میں لانے کو گائے بیل کے تصور میں غرق ہوجانے سے بدتر کہنا حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی وہ توہینِ شدید ہے جس کے تصور سے مومن کے بدن پر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور اہلِ سنت ایسا کہنے والے کو جہنمی اور ملعون تصور کرتے ہیں۔
(8) دیوبندیوں کا مذہب
دیوبند کے مقتدر علما (۳) کے نزدیک لفظ’’رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن‘‘رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی صفتِ خاصہ نہیں۔’’فتاویٰ رشیدیہ‘‘ حصہ دوم ،ص ۹ پر تحریر فرماتے ہیں۔
استفتاء : کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ لفظ’’رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن‘‘ مخصوص آنحضرت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہے یا ہر شخص کو کہہ سکتے ہیں۔
الجواب : لفظ ’’رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن‘‘ صفت خاصہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نہیں ہے۔
اہل سنت کا مذہب
اہلِ سنت کے نزدیک ’’رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن‘‘خاص رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا وصفِ جمیل ہے اس میں دوسرے کو شریک کرنا حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان کو گھٹانا ہے۔
_________________
1…یعنی حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا خیالِ مبارک آئے بغیر نماز ظاہری و باطنی لحاظ سے مکمل نہیں ہوگی۔ 2… یعنی حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا خیالِ مبارک قربِ الہی کا ذریعہ بنے گا نہ کہ شرک کا سبب ۔ 3…معزز علما
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع