30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے حق میں { لیدخل المومنین والمومنات جنت تجری من تحتھا الانھار خالدین فیھا}(۱) قرآن مجید میں موجود نہیں ؟ پھر سمجھ میں نہیں آتا کہ حضور کے علم کی نفی کس بنا پر کی جاتی ہے ۔
حدیث ’’لَااَدْرِیْ ‘‘ کے معنی صرف یہ ہیں کہ میں بغیر تعلیمِ خداوندی کے محض اٹکل سے نہیں جانتا کہ میرے اور تمہارے ساتھ کیا ہوگا۔
وہ حدیث جو بحوالہ روایت شیخ عبدالحق صاحب رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ پیش کی گئی ہے۔ اس کے متعلق پہلے تو یہ عرض ہے کہ شیخ عبدالحق صاحب رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہنے اگر اس حدیث کو لکھا ہے تو وہ بطورِ نقل و حکایت کے تحریر فرمایا ہے۔ اس کو ر وایت کہنا اپنی جہالت کا ثبوت دیناہے۔ پھر لطف یہ کہ یہی شیخ عبدالحق محد ث دہلوی رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ اپنی کتاب ’’مدارج النبوۃ‘‘ میں اس روایت کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔
’’ جَوَابَشْ آنَسْتْ کَہْ اِیْں سُخْنْ اَصْلِیْ نَدَارَدْ وَرِوَایَتِی بَدَاں صَحِیْح نَشُدْہ‘‘ (۲)
ایسی بے اصل روایتوں سے حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کمالاتِ علمی کا انکار کرنا اہلِ سنت کے نزدیک بدترین جہالت و ضلالت ہے۔
(6) دیوبندیوں کا مذہب
دیوبندی مولوی صاحبان کے مقتدا مولوی اشرف علی صاحب تھانوی کا رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے علمِ غیب کو زید و عمرو، بچوں ، پاگلوں بلکہ تمام حیوانوں اور جانوروں کے
_______________
1…پ۲۶،سورۃ الفتح،الآیۃ۵:تاکہ ایمان والے مَردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں۔ 2…مدارج النبوۃ،باب در بیان حسن خلقت وجمال،۱؍۷،مرکز اہلسنت برکات رضا …اسکا جواب یہ ہے کہ یہ بات صحیح نہیں ہے اور نہ یہ روایت صحیح ہے…فیض القدیر،حرف الہمزۃ،۱؍۱۸۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع