30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خلاف نصوصِ قطعیہ کے بلا دلیل محض قیاس فاسدہ سے ثابت کرنا شرک نہیں تو کون سا ایمان کا حصہ ہے۔ شیطان و ملک الموت کو یہ وسعت نص (۱)سے ثابت ہوئی ،فخر عالم کی وسعتِ علم کی کون سی نصِ قطعی ہے جس سے تمام نصوص کو رد کرکے ایک شرک ثابت کرتا ہے۔(۲)
اسی’’براہین قاطعہ‘‘ کے صفحہ ۵۲ پر ہے۔’’ اَعْلیٰ عِلِّیِّیْن(۳) میں روحِ مبارک عَلَیْہِ السَّلام کی تشریف رکھنا اور ملک الموت سے افضل ہونے کی وجہ سے ہر گز ثابت نہیں ہوتا کہ علم آپ کا ان امور میں ملک الموت کے برابر بھی ہو چہ جائیکہ زیادہ ۔
اہل سنت کا مذہب
اہلِ سنت کا مذہب یہ ہے کہ رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مقابلے میں شیطان کے لیے محیط زمین(۴)کا علم ثابت کرنااور حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ذاتِ اقدس سے اس کی نفی کرنا بارگاہِ رسالت کی سخت توہین ہے۔
اہلِ سنت کے نزدیک شیطان و ملک الموت کے محیط زمین کے علم پر قرآن و حدیث میں کوئی نص(۵) واردنہیں ہوئی۔ جو شخص نص کا دعویٰ کرتا ہے وہ قرآن و حدیث پر نہایت ہی ناپاک بہتان باندھتا ہے۔ اسی طرح حضورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے علم کو نصوصِ قطعیہ (۶)کے خلاف کہنا بھی قرآن و حدیث پر افتراءِ عظیم ہے ۔ قرآن و حدیث میں کوئی ایسی نص وارد نہیں ہوئی جس سے رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے حق میں محیط زمین کے علم کی نفی ہوتی ہو بلکہ قرآن و
______________
1…قرآن و حدیث سے 2…اصل کتاب کی عبارت باب’’عکسی عبارات‘‘میں ملاحظہ فرمائیں۔ 3…وہ مقام جہاں مومنین کی روحیں قیامت تک رہتی ہیں 4…پوری زمین 5…کوئی آیت یا حدیث 6…آیات یا احادیثِ متواترہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع