30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(2) دیوبندیوں کا مذہب
علماءِ دیوبند اللہ تعالیٰ کے حق میں کذب کے قائل ہیں۔دیکھئے: ’’ضمیمہ براہینِ قاطعہ‘‘ مطبوعہ ساڈھورہ ص ۲۷۲’’ الحاصل امکانِ کذب (۱)سے مراد دخولِ کذب تحتِ قدرتِ باری تعالیٰ ہے‘‘اور مولوی رشید احمد گنگوہی ’’فتاوٰی رشیدیہ‘‘ جلد ۱، ص۱۹ پر تحریر فرماتے ہیں۔
’’ پس مذہب جمیع محققینِ اہلِ اسلام و صوفیائے کرام و علمائے عظام کا اس مسئلہ میں یہ ہے کہ کذب داخل تحتِ قدرتِ باری تعالیٰ ہے۔‘‘اھ(۲)
اہلِ سنت کا مذہب
اہلِ سنت کہتے ہیں کہ کذب کے تحتِ قدرتِ باری تعالیٰ ہونے سے بندوں کے جھوٹ کی تخلیق اور اس کے باقی رکھنے یا نہ رکھنے پر قدرتِ خداوندی کا ہونا مراد ہے یا یہ مقصد ہے کہ اللہ تعالیٰ بذات ِ خود صفتِ کذب سے متصف ہوسکتا ہے ۔ اگر پہلی شق مراد ہے تو اس میں آج تک کسی سنی نے اختلاف نہیں کیا۔ پھر یہ کہنا کہ امکانِ کذب کے مسئلہ میں شروع سے اختلاف رہا ہے، باطل محض اور جہالت و ضلالت ہے اور اگر دوسری شق مراد ہو تو اس سے بڑھ کر شانِ الوہیت میں کیا گستاخی ہوسکتی ہے کہ معاذاللہ ! اللہ تعالیٰ کے متصف بالکذب ہونے کو ممکن قرار دیا جائے۔(۳) اہلِ سنت کے نزدیک ایسا عقیدہ کفرِ خالص ہے۔ اَعَاذَنَا اللہُ مِنْہَا
(3) دیوبندیوں کا مذہب
کبراء علماءِ دیوبند کا مسلک یہ ہے کہ قرانِ کریم نے کفارکو اپنی فصاحت و بلاغت سے
__________________
1… جھوٹ بولنا ممکن ہونے سے مراد 2…یعنی خدا چاہے تو جھوٹ بول سکتا ہے …اصل کتاب کی عبارت باب ’’عکسی عبارات‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔ 3…یعنی اللہ تعالیٰ کے جھوٹا ہونے کو ممکن قرار دیا جائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع