30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ تعالیٰ کے اس واضح اور روشن ارشاد کو سننے کے بعد کوئی مومن کسی دشمنِ رسول سے ایک آن کے لیے بھی اپنا تعلق برقرار نہیں رکھ سکتا نہ اس کے دل میں حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی توہین کرنے والوں کے کافر ہونے کے متعلق کوئی شک باقی رہ سکتا ہے۔
حرفِ آخر
دیوبندی مبلغین و مناظرین اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ اور ان کے ہم خیال علماء کی بعض عبارات بزعمِ خود (۱)قابلِ اعتراض قرار دے کر پیش کیا کرتے ہیں۔
اس کے متعلق سرِدست(۲)اتنا عرض کردینا کافی ہے کہ اگر فی الواقع (۳)علماء ِاہل سنت کی کتابوں میں کوئی توہین آمیز عبارت ہوتی تو علماءِ دیوبند پر فرض تھا کہ وہ ان علماء کی تکفیر کرتے جیسا کہ علماءِ اہلِ سنت نے علماءِ دیوبند کی عباراتِ کفریہ کی وجہ سے تکفیر فرمائی ۔ لیکن امر واقع (۴) یہ ہے کہ دیوبندیوں کا کوئی عالم آج تک اعلیٰ حضرت یا ان کے ہم خیال علماء کی کسی عبارت کی وجہ سے تکفیر نہ کرسکا ،نہ کسی شرعی قباحت کی وجہ سے ان کے پیچھے نماز پڑھنے کو ناجائز قرار دے سکا۔
دیکھئے دیوبندیوں کی کتاب’’ قِصَصُ الْاَکَابِر، ملفوظات مولوی اشرف علی صاحب تھانوی، شائع کردہ کتب خانہ اشرفیہ دہلی، صفحہ ۹۹،۱۰۰ ‘‘پر ہے۔
’’ایک شخص نے پوچھا کہ ہم بریلی والوں کے پیچھے نماز پڑھیں تو نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟ فرمایا( حضرت حکیم الامت مدظلہ العالی نے):ہاں۔ہم ان کو کافر نہیں کہتے اس کے چند سطر بعد
_____________
1…یعنی ان عبارات میں گستاخی کا شائبہ تک نہیں لیکن مخالفین بغض و عناد یا کم عقلی کی بنا پر انہیں گستاخانہ عبارات قرار دیتے ہیں 2…فی الحال 3…حقیقت میں 4 …حقیقت یہ ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع