30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس الزام کی حقیقت تو ہمارے اسی رسالہ سے منکشف ہو جائے گی اور ہمارے ناظرین کرام پر روشن ہو جائے گا کہ جس شائستگی اور تہذیب سے ہم نے علماءِ دیوبند کے خلاف یہ رسالہ لکھا ہے اس کی مثال ہمارے مخالفین کی ایک کتاب سے بھی پیش نہیں کی جاسکتی لیکن مزیدوضاحت کیلئے بطور نمونہ ہم مولوی حسین احمد صاحب مدرس مدرسہ دیوبند کی کتاب ’’اَلشِّہَابُ الثَّاقِبُ‘‘سے چند وہ عبارتیں پیش کرتے ہیں جن میں اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیْزکو شدید ترین قسم کی دلآزار گالیاں دی گئی ہیں۔ ان عبارات کو پڑھ کر
ہمارے ناظرین کرام علماءِ اہل سنت اور فضلاءِ دیوبند کی تہذیب کا مقابلہ کر لیں۔
ملاحظہ فرمائیے:
!… ’’پھر تعجب ہے کہ مجددِ بریلوی آنکھوں میں دھول ڈال رہا ہے اور کذبِ خالص مشہور کر رہا ہے۔ لَعْنَۃُ اللہِ تَعَالٰی فِی الدَّارَیْن، آمین یعنی لعنت کرے اللہ تعالیٰ اس (مجدد بریلوی) پر دونوں جہانوں میں ‘‘۔(الشہاب الثاقب ،ص ۸۱)
@… آپ حضرات ذرا انصاف فرمائیں اور اس بریلوی دجال سے دریافت کریں۔
(الشہاب الثاقب ،ص ۸۶)
#… مجدد الضالین (۱)فرماتے ہیں۔
$… ہم آگے چل کر صاف طور سے ظاہر کر دیں گے کہ دجال بریلوی نے یہاں پر محض بے سمجھی اور بے عقلی سے کام لیا ہے۔ (ص ۹۵)
%… اس کے بعد مجدد الضالین عَلَیْہِ مَا عَلَیْہِ (۲)… الخ (ص ۱۰۳)
_____________
1…گمراہوں کے مجدّد 2…اس پر وہ لعنتیں ہوں جن کا وہ مستحق ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع