30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایسی عبارت نہ دکھائی جائے کہ ہم نے فلاں مقام پرجو توہین کی تھی اب اس سے ہم رجوع کرتے ہیں۔
مثلاً مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی نے تحذیر الناس میں ’’خَاتَمُ النَّبِیِّیْن ‘‘کے معنی منقول متواتر (۱) ’’آخِرُ النَّبِیِّیْن ‘‘ کو عوام کا خیال بتایا ہے۔ (۲) اب اگر ان کی دس بیس عبارتیں بھی اس مضمون کی پیش کر دی جائیں کہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم آخری نبی ہیں یا حضور علیہ السلام کے بعد مدعی ٔ نبوت کافر ہے تو اس سے کچھ فائدہ نہ ہوگا تاوقتیکہ مولوی محمد قاسم نانوتوی صاحب کا یہ قول نہ دکھایا جائے کہ میں نے جو’’خَاتَمُ النَّبِیِّیْن ‘‘ کے معنی منقول متواتر ’’آخِرُ النَّبِیِّیْن ‘‘ کا انکار کیا تھا۔ اب میں اس سے توبہ کر کے رجوع کرتاہو ں۔
دیکھئے! مرزائی لوگ مرزا غلام احمد کی برائت میں جو عبارتیں مرزا صاحب کی کتابوں سے پیش کیا کرتے ہیں ان کے جواب میں مولوی مرتضیٰ حسن صاحب دربھنگی ناظم تعلیمات مدرسہ دیوبند نے بھی یہی لکھا ہے ۔ ملاحظ فرمائیے!(اشد العذاب ،مطبوعہ مطبع مجتبائی جدید دہلی ،صفحہ ۱۵، سطر۱۶،۱۷) ’’جو عبارات مرزا صاحب اور مرزائیوں (۳)کی لکھی جاتی ہیں جب تک ان مضامین سے صاف توبہ نہ دکھائیں یا توبہ نہ کریں تو ان کا کچھ اعتبار نہیں۔‘‘
_________________
1…یعنی وہ معنی جسے اس قدر کثیر جماعت نے روایت کیا کہ ان سب کا جھوٹ پر جمع ہونا محال ہے 2…تحذیر الناس،ص۳’’سو عوام کے خیال میں تو رسول اللہ کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانے کے بعد ہے اور آپ سب میں آخری نبی ہیں مگر اہلِ فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تاخر زمانی میں بالذات کچھ فضیلت نہیں پھر مقامِ مدح میں ……اصل کتاب کی عبارت باب ’’عکسی عبارات ‘‘میں ملاحظہ فرمائیں۔ 3…مرزا غلام احمد قادیانی اور اسکے پیروکاروں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع