30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کر دودھ میں لٹکا دی جائے ۔پھر کسی مسلمان کو اس دودھ میں سے پلایا جائے ۔وہ کہے گا کہ میں اس دودھ سے ہرگز نہ پیوں گا کیونکہ سب حرام ہو گیا ہے۔ پلانے والا کہے گاکہ بھائی دس سیر دودھ کے آٹھ سو تولے ہوتے ہیں آپ فقط اس بوٹی کو کیوں دیکھتے ہیں ؟ دیکھئے! اس بوٹی کے آگے پیچھے ،دائیں بائیں اور اس کے نیچے چار انچ کی گہرائی میں دودھ ہی دودھ ہے۔ وہ مسلمان یہی کہے گا کہ یہ سارا دودھ خنزیر کی ایک بوٹی کے باعث حرام ہو گیا۔
یہی قصہ مودودی صاحب کی عبارتوں کا ہے جب مسلمان مودودی صاحب کا یہ لفظ پڑھے گا کہ خانہ کعبہ کے ہر طرف جہالت اور گندگی ہے اس کے بعد مودودی صاحب اس فقرہ سے توبہ کر کے اعلان نہیں کریں گے، مسلمان کبھی راضی نہیں ہوں گے ۔جب تک خنزیر کی یہ بوٹی اس دودھ سے نہیں نکالیں گے‘‘۔ (ص: ۸۰،۸۱)
پس دیوبندی حضرات یہی جواب ہماری طرف سے سمجھ لیں اور خوب یاد رکھیں کہ علماءِ دیوبند کی عبارات میں محبوبانِ حق تبارک وتعالیٰ کی ہزار تعریفیں ہوں مگر جب تک وہ توہین آمیز فقروں سے توبہ نہ کریں گے اہلِ سنت ان سے کبھی راضی نہیں ہوں گے۔
ایک بات قابل ذکر یہ ہے کہ بعض حضرات توہین آمیز عبارات کے صریح مفہوم کو چھپانے کیلئے علماءِ دیوبند کی وہ عبارات پیش کر دیتے ہیں جن میں انہوں نے توہین وتنقیص سے اپنی براء ت ظاہر کی ہے یا حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تعریف وتوصیف کے ساتھ عظمتِ شانِ نبوّت کا اقرار کیا ہے۔
اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ وہ عبارات انہیں قطعاً مفید نہیں۔ جب تک ان کی کوئی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع